ابنا: نماز جمعہ کے روح پرور اجتماع میں لاکھوں نمازیوں نے شرکت کی۔ خطیب نماز جمعہ تھران نے بحرین کے بے گناہ مسلمانوں کے خلاف آل خلیفہ حکومت کی جاری وحشیانہ کاروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ آیت اللہ "محمد امامی کاشانی" نے کہا کہ بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے اقدامات کے حوالے سے موصول ہونے والی رپورٹوں سے نشاندہی ہوتی ہے کہ اس ملک کے مسلمان عوام سخت و دشوار حالات سے دوچار ہیں۔ خطیب نماز جمعہ تھران نے بحرین کے مسلمانوں کے حوالے سے بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں کی خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے ، اس ملک میں پیش آنے والے واقعات اور صورت حال کا فوری جائزہ لیئے جانے کا مطالبہ کیا۔ آیت اللہ "محمد امامی کاشانی" نے نماز جمعہ کے خطبوں کے ایک اور حصے میں مزاحمتی معیشت کی پالیسیوں پر عمل درآمد کے لئے رہبر انقلاب اسلامی کے حکم نامے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا صدر مملکت اور حکومت اس حکم نامے پر عمل درآمد کے حوالے سے مصمم ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام کو ان پالیسیوں کو بہترین طریقے سے عملی جامہ پہنانا چاہئے۔ خطیب نماز جمعہ تھران اسی طرح بی بی دوعالم حضرت فاطمۃ الزھراء سلام اللہ علیھا کی شہادت کے ایام کی مناسبت سے تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے ، عالم اسلام کی خواتین کو آپ کی سیرت پر عمل کرنے کی دعوت دی اور کہا کہ حضرت فاطمۃ الزھراء سلام اللہ علیھا کی زندگی تمام شعبوں میں خواتین کے لئے بہترین عملی نمونہ ہے۔ آیت اللہ "محمد امامی کاشانی" نے دنیوی لذتوں سے استفادہ میں اعتدال سے کام لینے کی نصیحت کرتے ہوئے ، فطرت و وحی کے باہمی رابطے کو انسان کے کمال کا دو عامل قرار دیا اور کہا کہ اسلامی معاشرے میں کسی سمت کا اختیار کرنا صرف عوام کی خدمت کے لئے ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
13 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 513797
تھران کی مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ "محمد امامی کاشانی" کی امامت میں ادا کی گئی۔